اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی،جمعتہ المبارک کو افغانستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیمپئنز ٹرافی،کل افغانستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے، فاتح سیمی فائنل میں جگہ پکی کرے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا اہم میچ کل افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ دونوں کے لیے انتہائی اہم ہو گیا ہے، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی۔اگر افغانستان کی ٹیم ہارتی ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن اگر آسٹریلیا ہارتی ہے تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہو جائے گی تاہم اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کا انتظار کرنا ہو گا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے اب بھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ افریقہ کا رن ریٹ بہتر ہے۔اگلے میچ کے لیے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کے لیے انڈور تیاری کر لی جب کہ بارش کے باعث افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی ہرا سکتے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز مارنس لیبوشگن نے کہا کہ ان کے بلے باز اچھی فارم میں ہیں اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ، ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

متعلقہ خبریں