اہم خبریں

حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور بزدلانہ،کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں مفاہمت کی ضرورت ہے۔ بلوچستان ،کے پی،سندھ سمیت پورا ملک ہر حوالے سے پریشان ہے۔
حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے۔ ملک میں آج جتنی بدامنی ہے ،پہلے کبھی نہیں تھی۔ ملک میں کرپشن بڑھتی جارہی ہے۔ اصلاحات نہیں کی جارہیں،حکومت کے پاس آج دینے کو کچھ نہیں۔
معنی خیز مذاکرات کے بغیر ملک نہیں چلے گا۔ موجودہ حکومت کا مسئلہ مینڈیٹ کا ہے،ان کے پاس مینڈیٹ نہیں۔ کانفرنس اعلامیے میں آئین اور حکومت کی ناکامی کی بات لکھی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نئے الیکشن ہوں،وہی مسائل کا حل ہے۔
بانی پی ٹی آئی بات چیت چاہتے ہیں تو بات چیت ہوسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور بزدلانہ ہے۔

مزید پڑھیں :سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ،یونیفارم اور سٹیشنری ناپید، نیا سیشن بدامنی کا شکار

متعلقہ خبریں