اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری ، مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہبازشریف سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر مشکل میں ساتھ دینے پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ۔ دونوں ممالک تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔
ابوظہبی کے ولی عہد نے شاندار میزبانی پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد کا پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلسل حمایت کا اعادہ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ مفاہمت کی یادداشتوں اورمعاہدوں کے تبادلوں کابھی مشاہدہ کیا۔
بینکنگ ،کان کنی،ریلویز،انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائی کورٹ: غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری مکمل، متعلقہ افسران بری،کیس بند کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں