اسلام آباد(اے بی این نیوز ) جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد میں آسمان پر کالی گھٹائوں کا راج بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا مرجھائے پھول پودے بھی لہلہاتے نظر آنے لگے مزید جانتے ہیں۔ راولپنڈی شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ راولپنڈی میں بارش ہونے سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا۔
راولپنڈی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔شمس آباد اور کچہری 19 ملی میٹر،سید پور ویلیج 14 ،گولڑہ 12 اور بوگڑہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی 4 فٹ معمول کے مطابق ہے
جڑواں شہر راولپنڈی اسلام اباد میں بارش کا سلسلہ جاری بارشوں کے باعث راولپنڈی میں خطرے کی علامت سمجھی جانیوالی نالہ لئی بلڈنگ میٹریل کے ڈھیر میں تبدیل واسا حکام نے ملبہ پھینکنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی ۔
مزید پڑھیں: پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی برقرار،طور خم سرحد بدستور بند