اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے دکانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
شہری مناسب قیمت کی دکانوں سے ہول سیل ریٹ پر اشیائے خوردونوش خرید سکیں گے۔فیئر پرائس شاپس G-9 مرکز، I-8، F-8 اور E-11 میں قائم کی جائیں گی، جبکہ F-10، F-11، G-13 اور بارہ کہو میں بھی فیئر پرائس شاپس ہوں گی۔
بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، F-7، F-6، G-6، G-7، لہترہ روڈ، اور I-11-4 میں بھی کم قیمت دکانیں قائم کی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان