اہم خبریں

ہوٹل انتظامیہ کوکانفرنس منسوخ نہ کرنےکی صورت میں10کروڑروپےجرمانہ کاکہاگیا، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواڈویلپمنٹ کےحوالےسےسب سےآگے ہے۔ حکومت عوام کےپیسےکابےدریغ استعمال کررہی ہے۔
اشتہارات بنانےسے لیڈربنتےتواداکارسب سےبڑےلیڈرہوتے۔
تجاوزات گرانےکےنام پرپنجاب میں لوگوں سےروزگارچھین لیاگیا۔ پنجاب کےہرشہرمیں اربن فلڈنگ کامسئلہ ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کیخلاف وائٹ پیپرجاری کریں گے۔
آج کےسیشن میں حکومت نےرکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کی اےبی این نیوزکےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہوٹل انتظامیہ کوحکومت کی جانب سےدھمکیاں دی جارہی ۔ ہوٹل انتظامیہ کوکانفرنس منسوخ نہ کرنےکی صورت میں10کروڑروپےجرمانہ کاکہاگیا۔ اعلیٰ جوڈیشری کوبھی دیکھناچاہیےحکومت کیسےاقدامات کررہی ہے۔
بانی چاہتےہیں نئے الیکشن کےحوالےسےتمام اپوزیشن یکجاہو۔ پاکستان کےعوام بھی دیکھ رہےہیں حکومت کیاکررہی ہے۔ جےیوآئی سےمذاکرات بانی پی ٹی آئی کےکہنےپرشروع کیے۔
بانی پی ٹی آئی جس پراعتمادکرتےہیں اسے ہی ذمہ داریاں سونپتےہیں۔ پارٹی میں لوگوں کےاندراختلاف چلتےرہتےہیں۔

مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے ،وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

متعلقہ خبریں