اہم خبریں

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ لندن سے پاکستان کےلئے روانہ

لندن(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ لندن سے پاکستان کےلئے روانہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق راناثناءاللہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کے بعد لیگی رہنمائوں ناصر بٹ اور دیگر سےروانگی سے قبل خوشگوار موڈ میں نظر آئے ۔واضح رہے گزشتہ کئی روز سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ لندن میں موجود رہے جہاں انہوں نے ن لیگ کے قائد نوازشریف اور دیگر لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔رانا ثنااللہ نے پنجاب کے عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کی فہرست بھی پارٹی سربراہ نواز شریف کو پیش کی ۔

متعلقہ خبریں