اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں ڈاکہ ڈال کرہمیں ہرایاگیا۔ ہمارےاوپرجھوٹےکیسزبناکرپھنسایاگیا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کواحتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ آئین کی سربلندی کی بات کرناملک میں ممکن نہیں۔ پیپلزپارٹی والےاقتدارمیں رہ کرمزےلوٹ رہےہیں۔
عوامی پذیرائی لینےکیلئے یہ لوگ ایسے بیانات دیتےرہتےہیں۔ وہ اے بی این کے پروگرام ’’بدلو ‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوایساکرکےعوامی پذیرائی کبھی حاصل نہیں کرسکتے۔
حکومت کےہرکام میں پیپلزپارٹی برابرکی شریک ہے۔
اقتدارکی خاطر یہ لوگ ہرحربہ استعمال کررہےہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹوکےنظریےکوچھوڑپیپلزپارٹی دوسری راہ پرچل پڑی۔ سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔
چاہتاہوں اپوزیشن سیاست میں اپنامثبت کرداراداکرے۔
اپوزیشن رہنماؤں نے کل بھی پریس کانفرنس کی تھی کسی نے نہیں روکا۔ بانی پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کواستعمال کرناچاہتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے2سال غیرقانونی طریقےاستعمال کیے۔
پی ٹی آئی والوں سےکہتاہوں سیاست جھوٹ پرنہیں چل سکتی۔ جمہوریت میں احتجاج کرناہرجماعت کاحق ہے۔ چاہتےہیں اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنامثبت کرداراداکرے۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوچکی نئی اپوزیشن سامنےآئےگی۔
ملک کی بہتری کیلئےتمام سیاسی جماعتوں کواکٹھاہوناچاہیے۔ ہم نے انتھک محنت کرکےملک کوڈیفالٹ سےبچالیا۔ پیپلزپارٹی اتحادی جماعت ہےاختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے۔
سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہا کہ
ہم اپوزیشن الائنس کاحصہ نہیں ہیں۔ اپوزیشن نےاحتجاج کیاتواس میں شامل ضرور ہوں گے۔ 26ویں آئینی ترمیم کی کئی56نکات تھیں۔ ہم نےمزاحمت کرکے22نکات تک محدود کیا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں ہر قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے،جسٹس محسن اختر کیانی