اسلام آباد( اے بی این نیوز ) جمہوریت، آئین کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کہا ۔اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ سب کٹھ پتلیاں ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی ہائی کورٹس کے الیکشن میں پی ٹی آئی جیت گئی۔ بہت جلد با نی پی ٹی آ ئی وزیراعظم ہوں گے۔ بلوچستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہو چکے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حالات ٹھیک کہیں یہ ان کی مرضی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار ہی نہیں ۔ ۔ جو بھی بات کرتے تھے کہتے تھے پوچھ کر بتائیں گے۔ ہمارے پاس اس کے بعد مزاحمت کا راستہ ہے۔ آئین اور قانون کی جنگ لڑیں گے ۔
مزید پڑھیں :پانچ ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، آ ئینی بینچ کے ریما رکس