اسلام آباد( اے بی این نیوز ) اسلام آباد کا موسم: موسلا دھار بارش، رات کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔ اسلام آباد کا موسم،موسلا دھار بارش، رات کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔ وفاقی دارالحکومت میں صبح سے ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آج ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے جب کہ شام کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 03 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کی سطح 65 سے 70 فیصد کے درمیان ہے اور ہلکی ہوا شمال مغربی سمت سے 08 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ جبکہ آج بارش کا امکان 15% تک ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے کوئٹہ میں شدید بارش نے مواصلاتی نظام کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت شدید سرد ہے۔کرک میں بارش ہو رہی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار آگئے، جانئے اب سکول کس وقت کھلیں گے اور چھٹی کس وقت ہو گی