راولپنڈی (اے بی این نیوز )نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کردیا گیا۔
مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔
عدالت کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔24 اور 26 نومبر کے مقدمات کی سماعت بھی اے ٹی سی راولپنڈی میں ہوگی۔سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کرینگے۔
