اہم خبریں

میرےخیال میں ہمیں چیف جسٹس سےنہیں ملناچاہیےتھا،فیصل چودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے کھانےکے پیسے ان کی فیملی اداکرتی ہے۔ عمران خان کوئی کام قانون سےہٹ کرنہیں کررہے۔ جےیوآئی اورپی ٹی آئی دومختلف منشوررکھنےوالی پارٹیاں ہیں۔ حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات میں نظرآرہی ہے۔ وہ اے بی این کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

مولانافضل الرحمان کیساتھ تلخی کوختم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ حکومت عوام کےووٹوں سےاقتدارمیں نہیں آئی۔ جس دن فارم45 کھلے ان کی حکومت ختم ہوجائےگی۔
چیف جسٹس کی ذات سےہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
پی ٹی آئی26ویں آئینی ترمیم کوتسلیم نہیں کرتی۔ میرےخیال میں ہمیں چیف جسٹس سےنہیں ملناچاہیےتھا۔ پارٹی میں اکثریت کی رائےتھی چیف جسٹس سےملاقات ہونی چاہیے۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی والےخودنہیں چاہتے بانی جیل سےباہرآئیں۔ حکومت اپنےاتحادیوں کےساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ شاہدخاقان عباسی کی جماعت پارلیمنٹ میں نہیں ہے۔
مولانافضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کی بات چل رہی ہے۔
مولانافضل الرحمان ماضی میں ہمارےاتحادی رہ چکےہیں۔ ہمیں پی ٹی آئی والےکہتےہیں جعلی مینڈیٹ والی حکومت ہے۔ مذاکرات کرنےہوں توہمارےساتھ بیٹھنےکیلئےتیارہوجاتےہیں۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کافیصلہ واضح ہے سویلینزکاملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہوسکتا،تیمورملک

متعلقہ خبریں