اسلام آباد (اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی تیمورملک نے کہا ہے کہ ججزکی تعدادبڑھانےسےمعاملات بہترنہیں ہوں گے۔ ایساطریقہ اپنایاجائے تاکہ لوگوں کےمسائل کم ہوں۔
سپریم کورٹ میں51ہزارکیسز زیرالتواہیں۔ وہ اے بی این اے کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل پولیٹکس دنیامیں ہرجگہ ہوتی ہے۔
سویلینز کافوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوناسیاسی بحث ہے۔ سپریم کورٹ کافیصلہ واضح ہے سویلینزکاملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔
والدارمغان نے کہا کہ ہمارےمعاملےمیں میڈیا ون سائیٹڈسٹوری چلارہاہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورز ی کی جارہی ہے۔ میرےبیٹے کوپھنسانےکی کوشش کی گئی۔
عدالتیں انصاف کےلیے بنائی جاتی ہیں۔
ارمغان کہتاہےمجھےکیس میں پھنسانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ میں نےجج سےدرخواست کی میرےبیٹےسےملاقات کر ائی جائے۔ پولیس کی کسٹڈی میں میرےبیٹےپرتشددکیاجارہاہے۔
چاہتاہوں گرفتاردونوں بچوں کا164کابیان ریکارڈ کرایاجائے۔ پوچھناچاہتاہوں میرےبیٹےکامیڈیکل کیوں نہیں کرایانہیں جارہا۔
مزید پڑھیں :عمران خان چیمپیئنز ٹرافی سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر سخت سیخ پا،محسن نقوی پر برس پڑے