اہم خبریں

کراچی، فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، چھینی گئی گاڑی شیرشاہ سے برآمد

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے منگھوپیر ناردن بائی پاس کے قریب چھینی گئی گاڑی پولیس نے شیرشاہ سے برآمد کرلی۔گاڑی چھیننے کے دوران ملزمان نے نوجوان وقاص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان سے چھینی گئی گاڑی شیرشاہ سے مل گئی ہے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تھانہ منگھوپیر منتقل کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کی رات نوجوان کو گاڑی چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں