اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد سیکریٹریٹ پولیس نے گجرات کے معروف سیاسی خاندان کے ڈرائیور سے شراب برآمد کرلی۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے 2 افراد سے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کیں، گرفتار کیے گئے دونوں افراد کا تعلق گجرات سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم خود کو اہم شخصیت کے گھر کام کرنے والا بتاتا ہے جبکہ دوسرا گن مین ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ اہم شخصیت کے کہنے پر شراب لے کر جا رہے تھے۔