اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سفر تمام۔ پاکستان نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکست کے بعد سیمی فائنل کے دوڑ سے باہر۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈسیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ راولپنڈی:بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل کے دوڑ سے باہرہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 46.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
راولپنڈی :رچن رویندر 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
راولپنڈی:ٹام لیتھم نے 55،ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے۔ تسکین احمد،ناہید رانا،مستفیض الرحمان،رشاد حسین کی ایک ایک وکٹ لی۔
مزید پڑھیں :وفاقی حکومت میں توسیع ،اکھاڑ پچھاڑ،وزارتوں کے قلمدان تبدیل، غیر معمولی التوا کا شکار