اہم خبریں

ملک میں کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد( اے بی این نیوز)ملک میں کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی جانب سے معاملہ قائمہ کمیٹی میں لایا گیا۔

کمیٹی نے نے معاملہ قومی اسمبلی کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کم سے کم اجرت قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر فیصلہ کریں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں حکومتی طے کردہ اجرت پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ ملک میں ٹھیکدار نظام قائم ہے جس کا جو دل کرتا ہے کر رہا ہے، حکومت نے فنانس بل میں طے کیا یہاں روز معاملہ اٹھایا جاتا ہے، ایکسپورٹس پروسیس زون سے لے کر ہر ادارے میں طے کردہ اجرت میسر نہیں۔

کمیٹی اجلاس میں آغا رفیع اللہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، آغا رفیع اللہ نے معاملہ پر فوری کمیٹی کی جانب سے تجاویز اور فیصلے کا مطالبہ کردیا۔چئیر مین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے اختیارات ضرور ہیں لیکن یہ معاملہ کسی ایک ادراے کا نہیں پورے ملک کا ہے، قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے کم سے کم اجرت کا معاملہ قومی اسمبلی کو ریفر کر دیا۔
مزید پڑھیں: سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے ،جنوبی افریقی کپتان کا دعویٰ

متعلقہ خبریں