جہلم میںپی ٹی آئی کے فرخ الطاف گروپ کو جواب دینا توہین سمجھتاہوں،فیصل چوہدری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فرخ الطاف گروپ کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں۔فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی فواد چوہدری سے متعلق پریس کانفرنس پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا فرخ الطاف گروپ ہے، ان کا جواب دینا توہین سمجھتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ ناکام ہیں، جس نے اثاثے چیک کرنے ہیں شوق سے کرے۔ان کا کہنا تھا کہ محمود مرزا جہلمی کا بیٹا پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہے۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel