اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں۔ تحریک انصاف کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
اگر کوئی جماعت جلسے کرنا چاہتی ہے تو اپنے طورپر کرلے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کے پاس کوئی اختیار نہیں رہا۔ عدلیہ بحالی تحریک جنرل مشرف کو ہٹانے کیلئے تھی۔ حکومت کی جانب سے جنرل مشرف کا طیارہ باہر بھیجنے کا کہا گیا۔
آرمی چیف کی تبدیلی کو فوج نے قبول نہیں کیا۔ جنرل باجوہ نے ہماری حکومت کو ختم کرایا۔ جنرل باجوہ نے کہا آپ کی عزت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں :آ ئی ایم ایف نے مزید رقم دینے کیلئے ٹیکس ریفارمز کاکہہ دیا،وفاقی وزیر خزانہ