ڈیرہ اسماعیل خان ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسزکےڈیرہ اسماعیل خان میں 2آپریشنز،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران7خوارج جہنم واصل۔ ہلاک خوارج کےقبضےسےاسلحہ وگولہ بارودبرآمد۔ سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی کےخاتمے کیلئےپرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مُختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بر وقت کارروائی کرکے 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز نے 7خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچاکر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں :بھارتی بیٹرویرات کوہلی کےون ڈے انٹرنیشنل میں14ہزاررنزمکمل