اہم خبریں

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال ،خشک سالی کے حوالے سے اہم خبر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال ۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک ہے۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 5 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 43 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 38 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 700 ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 900 کوسک ہے،

تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 80 ہزار ایکڑفٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 38 ہزار ایکڑفٹ ہے،

تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 34 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان اور بھارت کا وجود خطرے میں؟براعظم آسٹریلیا ایشیا سے ٹکرانے والا ہے،ماہرین

متعلقہ خبریں