راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزمان گرفتار۔ راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی تار سے 4 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ منال اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور سے 4 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ منال اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی۔ اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر لگنے سے لڑکی زخمی ہو گئی۔
لڑکی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں، پولیس حکام سے موقف لینے کی کوششیں جاری ہیں۔
پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزمان گرفتار۔ راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 137 ملزمان کو گرفتار کر کے 7 ہزار سے زائد پتنگیں، 6 ڈور اور کیمیکل برآمد کر لیا۔
مزید پڑھیں :پاکستان بمقابلہ انڈیا، 185 پر 5 پاکستانی کھلاڑی آؤٹ