اہم خبریں

رمضان سے قبل چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قبل از رمضان، ملک بھر میں چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی رپورٹ جاری کی، جس کے تحت گزشتہ 12 ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 23 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 131 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق، اب چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس سے اسلام آباد اور پشاور میں شہری سب سے زیادہ قیمت پر چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد اور پشاور میں چینی 165 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ راولپنڈی، لاہور، ملتان، اور کراچی میں یہ 160 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔

کوئٹہ میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہے، جبکہ سیالکوٹ اور خضدار میں چینی 158 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، اور بہاولپور میں چینی 155 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے، اور بنوں، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو ہے۔

متعلقہ خبریں