راولپنڈی (اے بی این نیوز )چکری روڈ پر ایک لڑکی پر تیزاب پھینک دیاگیا۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا۔ تیزاب سے متاثرہ لڑکی کے ساتھ والد بھی متاثر۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
خاتون اور اسکے والد پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج ۔ مقدمہ زخمی خاتون صدف کنول کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آرکے متن کے مطابق
میری شادی 2017 میں ریاض نامی شخص سے ہوئی ۔
ریاض مجھے مارتا پیٹتا تھا میں نے تنگ آکر اپنے سابقہ شوہر سے خلع لے لی ۔ میں نے بذریعہ عدالت اپنے بیٹے کے لئے 85 ہزار روپے کے خرچ کی ڈگری حاصل کر لی ۔
خرچ حاصل کرنے کے لئے میں آج اپنے والد کے ساتھ گھر سے نکلی ۔ چکری روڈ کے قریب میرا سابقہ شوہر ایک نامعلوم شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر اچانک سامنے آیا ۔
میرے سابقہ شوہر ریاض نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب گرنے سے میرا چہرہ جھلس گیا تیزاب میرے والد پر بھی گرا۔ میرا سابقہ شوہر میرے والدین اور میرے منگیتر کو بھی دھمکیاں دیتا رہا ہے ۔ ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں کے سٹڈی ٹورپر پابندی عائد کر د ی گئی