اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رمضان میں ناجائز منافع خوری کی روک تھام، وفاقی و صوبائی حکومتیں متحرک ہو گئیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس۔
وزیر منصوبہ بندی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب کا 30 ارب کا “نگہبان رمضان پیکیج”، 52 یوٹیلیٹی مارکیٹس قائم کرنے کا اعلان۔
اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں استحکام، رمضان میں وافر دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات۔ پاکستان بیورو آف شماریات نے بریفنگ دی کہ
مہنگائی میں کمی، آٹے کا تھیلا 2812 سے کم ہو کر 1736 روپے پر آ گیا۔
کے پی میں پرائس کنٹرول ٹیمیں فعال، بلوچستان میں مارکیٹ کمیٹیاں متحرک۔ چکن، دالیں، کھجور اور دیگر اشیاء کی وافر فراہمی کے انتظامات مکمل۔
گندم، چینی، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں مستحکم، عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں کا اثر برقرار۔
مزید پڑھیں :پتنگ باز سجنا جیت گئے،پولیس ناکام، ہو ائی فائرنگ،آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا