اہم خبریں

پتنگ باز سجنا جیت گئے،پولیس ناکام، ہو ائی فائرنگ،آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی .پولیس اعلانات کے باوجود پتنگ بازی روکنے میں ناکام ۔
تھانہ وارث خان کی حدود ڈھوک کھبہ اورآریہ محلہ میں پتنگ بازی جاری۔
پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے ،مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی جارہی ہے۔پولیس پتنگیں فروخت کرنےوالوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ قبل ازیں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ۔ راولپنڈی : مختلف علاقوں سے 68 افراد گرفتار،سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ۔
پولیس ٹیمیں شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں۔جن عمارتوں سے پتنگ بازی کی گئی انکے مالکان کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائیگی۔پتنگ بازی ہوائی فائرنگ قابل تعزیر جرائم ہیں۔
نیز راولپنڈی میں بسنت کے موقع پر پولیس متحرک رہی ، پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں 110 افراد گرفتار ، سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں بھی قبضے میں لے لی گئیں لیکن اس کے باوجود منچلوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا تھانہ سٹی ، وارث خان اور دیگر علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ بھی ہوتی رہی بسنت کے موقع پر راولپبڈی میں سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہا .
شہر کے مختلف علاقوں سے پتنگ بازی و ہوائی فانگ میں ملوث 110افراد گرفتار سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئیں، ملزمان سے کلاشنکوف اور پسٹل بھی برآمد کئے گئے پولیس ٹیمیں شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن میں مصروف رہیں ملوث ملزمان جن عمارتوں سے پتنگ بازی ہوئی انکے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی ویڈیو کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے.

پولیس کے مطابق پتنگ بازی ہوائی فائرنگ قابل تعزیر جرائم ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے لیکن اس کے باوجود راولپنڈی کے منچلوں نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ساتھ ساتھ “بوکاٹا” کی صدائیں بھی بلند ہوتی رہیں تھانہ سٹی اور وارث خان سمیت متعدد تھانوں کی حدود میں پابندی کے باوجود نہ صرف بسنت منائی گئی بلکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی بھی ہوتی رہی

مزید پڑھیں :پاکستان کی تاریخ کی پہلی مکمل انڈر گراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں