لاہور ( اے بی این نیوز )زندہ دلان لاہور کیلئے بہترین سفری سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ متحرک ۔ پاکستان کی تاریخ کی پہلی مکمل انڈر گراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ۔
پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بلیو لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی فزیبلٹی اور ڈیزائن پر ورکنگ کا آغازکردیا۔ وزیر اعلیٰ کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو جلد فزیبلٹی اینڈ ڈیزائن کی ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت۔
فزیبلٹی اینڈ ڈیزائن کی رپورٹ مکمل ہونے کا تخمینہ لاگت بھی واضح ہوجائے گا۔ بلیو لائن ٹرین پروجیکٹ کا روٹ 27 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔ بلیو لائن میٹرو پروجیکٹ کےلیے آئندہ تین سالوں کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔
بلیولائن میٹرو ٹرین ویلنشیا ٹاؤن سے شروع ہوگی بابو صابو چوک پہنچ اختتام پذیر ہوگی ۔ بلیو لائن ٹرین سے یومیہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ بلیو لائن پروجیکٹ کا تخمیہ لاگت 600 ارب سے زائد ہوسکتا ہے ۔
منصوبے کے لیے جدید ترین مشینری کا استعمال ہوگا ۔ ٹنل کی کھدائی کیلئے ہیوی مشینری ہومیہ 6 میٹر تک تعمیرات کرسکے گی ۔ بلیو لائن کی فنانسگ کیلئے چین، جاپان اور فرانس کی مالیاتی فرمز نے دلچسپی کا اظہارکیا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے 2016میں جاپانی ادارے جائیکا اور ترکش ادارے عثمانی نے سٹڈی مکمل کی تھی ۔ پنجاب حکومت نے دوبارہ جون 2024 میں ٹرانسپورٹ سٹڈی کرائی،بلیو لائن روٹ کو فزیبل قرار دیا۔
بلیو لائن کا روڑ پہلی سٹڈی میں بھی 12 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ تھا اب مکمل طور پر انڈر گراؤنڈ ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں بلیو لائن منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیاتھا۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس کو بتایا گیا ہے آپ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹرگوہر