اہم خبریں

حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم کو سراہتے ہیں،آئی ایم ایف

واشنگٹن ( اے بی این نیوز      )آئی ایم ایفکی جانب سےگورنننس،کرپشن کےتشخیصی جائزے کیلئےپاکستان کےاقدامات کی تعریف کی گئی۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کردیا ۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ
آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم کو سراہتا ہے،پاکستان کےساتھ تعاون کوآگےبڑھانےکےلیے پرامیدہیں۔ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کےآخرمیں دوبارہ پاکستان کادورہ کرےگی۔
آئی ایم ایف ٹیم مزیدمعلومات اکٹھی کرنے کیلئےپاکستان کادورہ کرےگی۔
ٹیم گورننس،شفافیت،اقتصادی نتائج بہتربنانےکےمواقع تلاش کرنےکیلئےدورہ کرےگی ٹیم حتمی جائزےکی تیاری میں مددحاصل کرنے کیلئےپاکستان کا دورہ کرےگی۔ آئی ایم ایف مشن نے6فروری سے14 فروری تک پاکستان کادورہ کیا۔
مقصدگورننس،بدعنوانی کےتشخیصی جائزےکی تیاری کیلئےابتدائی کام مکمل کرناتھا۔ مشن کامقصد6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس،بدعنوانی کےخطرات کاابتدائی جائزہ تھا۔ ابتدائی جائزہ میں مالیاتی طرزحکمرانی، مرکزی بینک کی حکمرانی اورآپریشنز شامل تھے۔
مالیاتی شعبےکی نگرانی، مارکیٹ کے ضوابط،قانون کی حکمرانی سےمتعلق امور شامل تھے۔ منی لانڈرنگ،دہشتگردی کی مالی معاونت کےانسدادسےمتعلق اموربھی شامل تھے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم اسکوپنگ مشن نےدورےمیں متعدد اسٹیک ہولڈرزسے ملاقاتیں کیں۔
وفد نےوزارت خزانہ،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک کےحکام سے ملاقاتیں کیں۔ وفدنےوزارت قانون اورسپریم کورٹ آف پاکستان سےمشاورت کی۔ وفد نےایس ای سی پی اورآڈیٹرجنرل پاکستان کےحکام سے ملاقاتیں کیں۔ وفدنےکاروباری برادری،سول سوسائٹی،عالمی پارٹنرزسے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں :سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں ای سی پی سے تحریری جواب طلب

متعلقہ خبریں