لاہور (اے بی این نیوز )ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط۔ یاسمین راشد کے خط کے متن کے مطا بق انہوں نے لکھا کہ یہ میرا چیف جسٹس کو دوسرا خط ہے۔مجھے پہلے خط کا جواب نہیں ملا۔ 3 سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، تشدد کیاگیا۔ پولیس ہمارے گھروں میں بغیر وارنٹ کے داخل ہوئی۔
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ہمارے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ لوگوں کو تحریک انصاف چھڑوانے کے لیے جیل میں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو دبانے کیلئے انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پھر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
میں نے نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا اور فارم 45 کے تحت میں کامیاب ہوئی۔ مجھے ہرا دیا گیا میں نے الیکشن ٹریبیونل میں کیس دائر کیا لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہو۔ میرے بنیادی حقوق مکمل طور پر صلب ہو چکے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ سے انسانی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں۔ بطور مسلمان میں ہمت نہیں ہاروں گی، انصاف کے دروازوں پر دستک دیتی رہوں گی۔
مزید پڑھیں :پرویز خٹک نے نیا سیاسی گھونسلہ تلاش کر لیا،جانئے کس سیا سی پارٹی میں شمولیت اختیار کی
