کراچی(نیوزڈیسک)ضلع کشمور اور کراچی کے ضلع شرقی کے ایس ایس پیز سمیت 3 سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کے عہدے سے سید عبدالرحیم شیرازی کا تبادلہ کر کے انہیں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) سندھ کا ایس ایس پی مقرر کیا ہے۔پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 18 کے افسر زبیر نذیر شیخ کو ایس پی ایسٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 18 کے افسر عرفان علی سموں کو سی پی او سے تبادلہ کر کے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کشمور تعینات کیا گیا ہے جہاں سے زبیر نذیر شیخ کا کراچی تبادلہ کیا گیا اور ان کی ایس ایس پی ایسٹ تقرری گئی ہے۔