اہم خبریں

اوورسیز پاکستانیوں نےعمران خان کی کال مسترد کر دی،آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا،عطاتارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بانی پی ٹی آئی کی کال مسترد کی۔ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال دی تھی۔
عمران خان کی کال کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی نے 9نئی کو دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا۔ شرپسندوں کا چھوٹا سا ٹولہ ملک دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔
پی ٹی آئی نے ملکی سالمیت پر حملہ کیا۔
تحریک انتشاروالوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ مٹھی بھرعناصرانتشارپھیلاناچاہتےہیں۔ مٹھی بھر شرپسندعناصر کو آرمی چیف کا دورہ ہضم نہیں ہورہا۔ پی ٹی آئی نے 9مئی کو جوملک پر حملہ کیا اس کے ثبوت موجود ہے ۔

آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف کو جس طرح عزت دی گئی یہ پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہوا۔ ہاکستان کی دنیا میں عزت پی ٹی آئی والوں کو پریشان کرتی ہے۔
آئی ایم ایف کو خطوط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ دنیا بھر میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف ہوتی ہے۔ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
پی ٹی آئی اپنے صوبے میں احتجاج نہیں کرتی جہاں بہت مسائل ہیں۔

مزید پڑھیں  :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،بنگلہ دیش کابھارت کوجیت کیلئے229رنزکاہدف

متعلقہ خبریں