اہم خبریں

ہم جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،جنیداکبر

راولپنڈی(  اے بی این نیوز        )صوبائی صدر پی ٹی آئی جنیداکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عوام کے متخب نمائندوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔
پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ عوامی نمائندوں ،پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔
ہم جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ اس حکومت کو فارم 47کے تحت مسلط کیا گیا۔
ہمارے ایم این ایز ،ایم پی ایز کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
راولپنڈی:ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔ سوچ اور نظریےکو قید نہیں کیا جاسکتا۔
بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں جلدہمارے درمیان ہوں گے۔
عوام کے دلوں کی آواز کودبایانہیں جاسکتا۔ زندگی کی ہارجیت کھیل کی ہار جیت سے مختلف ہے۔

مزید پڑھیں  :89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس یا آن لائن گیمنگ کی سہولت مہیا کرتے ہیں،کیسپرسکی سروے

متعلقہ خبریں