خان پور(اے بی این نیوز)خان پور میں قومی شاہراہ ظاہر پیرکےقریب بس رکشہ سے ٹکرا گئی،حادثے میں چھ افراد جاں بحق نو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کےمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جاں بحق افراد رکشہ پرکماد کی چھلائی کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت چھ افراد شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کا تعلق غازی پور سے ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے خانپورٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خوشدل شاہ نے ٹیم میں منتخب ہونیکی اصل وجہ بتادی