لاہور (اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ دیکھ کر ہم مایوس ہوجاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا گزشتہ 12سال سے رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہوں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
24نومبر کو بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ عارف علوی صدر مملکت رہے ،ریاست مخالف باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ نوازشریف کیساتھ ملاقاتوں میں اراکین نے مقامی بیوروکریسی کے حوالے مسائل اٹھائے۔
سابق صدر عارف علوی کو تاحیات ایک رہائش ملی ہوئی ہے۔ عارف علوی کو وفاقی وزیر کے برابر تنخواہ بھی ملتی ہے۔ ریاست کو عارف علوی کیخلاف کارروائی،مراعات واپس لینے کا حق ہے۔
ملکی مفاد کے لیے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے۔ ملکی معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کوئی احتجاجی پروگرام بناتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ جے یو آئی کس بنیاد پر الیکشن چاہتی ہے آئے بیٹھے اوربات کرے۔ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کہاں چوری ہوا ہماری تو وہاں حکومت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :ون ڈش کی خلاف ورزی ،متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب سخت برہم