اہم خبریں

عوام حکومت کو سخت فیصلے لینے دے یہ پاکستان کے حق میں ہیں،مفتاح اسماعیل

پشاور (نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام ریاست سے ناراض ہیں۔اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں سوچنا پڑے گا کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔پشاور میں ری امیجننگ پاکستان سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو سخت فیصلے لینے دیں یہ پاکستان کے حق میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں سوچنا پڑے گا کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط سے ہم ہٹ گئے تھے لیکن پھر ٹریک پر آگئے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دوبارہ پاکستان کو ٹریک پر لائے، حکومت کو سخت فیصلے لینے دیں پاکستان کے حق میں ہے۔

متعلقہ خبریں