اسلام آباد (اے بی این نیوز )تیمور جھگڑا نے کہا کہ نوازشریف کو فارم 47کے ذریعے یاسمین راشد سے جتوایا گیا۔ہماری پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کا میں انکار نہیں کرتا۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ میں کسی سے بدلہ نہیں لوں گا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےا نہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کا پلان مکمل طور پر فیل ہوگیا۔
لوگوں کے ذہنوں سے بانی پی ٹی آئی کو زبردستی نہیں نکالا جاسکتا۔ حکومت کو پی ٹی آئی یا کسی اور سے کوئی خطرہ نہیں ۔
پی ٹی آئی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ رانا احسان افضل وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہیں جو حکومت کے منع کرنے پر باہر نہیں نکلتے۔ نے کہا ہے کہ انتشاری سیاست کرنے والوں کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی،جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سیاست جمہوریت کاحصہ نہیں۔ احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ماضی درست نہیں۔
ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں خوشامدی ٹولہ سامنے آیا ہے۔ نوازشریف کی موجودہ نقل وحرکت کو سیاسی سرگرمیاں نہیں کہہ سکتا۔ نوازشریف کو خوشامدی ٹولہ زمینی حقائق نہیں بتاتے ۔
پنجاب حکومت کی ترجیحات میں عام آدمی شامل نہیں ۔ پنجاب حکومت جو تصویر دکھا رہی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ پنجاب حکومت غریب عوام کے پیسے اشتہارت کی مد میں بانٹ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :سردی کی پھر آمد، ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ،مزید گرج چمک کا امکان