اہم خبریں

ون ڈش کی خلاف ورزی ،متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب سخت برہم

لاہور (اے بی این نیوز     )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پرشدید برہم۔ مریم نواز کا صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم ۔
ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔ انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم ۔
ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت۔ مریم نواز نے کہا کہ
شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہے۔ شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔
انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔ ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

مزید پڑھیں :کالے دھن کے خلاف بڑا اقدام،ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے حکومت کی مشاورت جاری

متعلقہ خبریں