کراچی (اے بی این نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو 60رنز سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ کے 321رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 260پر آؤٹ ۔
خوشدل شاہ 69اور بابر اعظم 64رنز کے ساتھ نمایاں۔
فخر زمان 24،سلمان آغا42،شاہین آفریدی14رنز بنا کر آؤٹ ۔ چیمپنئز ٹرافی:طیب طاہر ایک ،محمد رضوان 3سعود شکیل 6رنز بنا سکے۔ حارث رؤف نے 10اوورز میں 83رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے 10اوورز میں 63رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ول اورو کی اورمچل سینٹنر نے 3-3وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے 5وکٹ پر 320رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے ٹام لیتم اورول ینگ کی شاندار سنچریاں۔ ٹام لیتم نے 118اورول ینگ نے 107رنز کی اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں :سردی کی پھر آمد، ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ،مزید گرج چمک کا امکان