اہم خبریں

سردی کی پھر آمد، ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ،مزید گرج چمک کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )راولپنڈی میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ۔ بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
اسلام آبادمیں کل سے درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں موسم قدرے سرد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے اسلام آباد میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں کمی آنے والی ہے۔

آج ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے جب کہ شام کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کی سطح 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہے اور ہلکی ہوا شمال مغربی سمت سے 08 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ جبکہ آج بارش کا امکان 01% تک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پنجاب میں 19 سے 21 فروری 2025 تک جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :سرکاری ملکیتی اداروں نے مجموعی طور پر کتنے ہزار ارب روپے کا نقصان کیا، جانئے ہو شربا رپورٹ میں انکشافات

متعلقہ خبریں