اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے پر مشاورت جاری ہے، ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام، آئی ٹی ایکسپورٹ اور فری لانسرز کی تعداد بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کونسل ممبران نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ کے لیے تجاویز دیں۔
‘فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندی نہیں لگائی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں مزید 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کسی ایک فرد کی کوششوں سے نہیں بلکہ ٹیم کی کاوشوں سے ممکن ہوا، خطے میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے موجودہ صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں گے اور مقامی صنعت کو فعال کریں گے تاکہ برآمدات بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کر سکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں، آئی ٹی کی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، قیمتوں میں استحکام سے پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقتصادی ٹیم نے تمام اندازوں اور تجزیوں کو غلط ثابت کر دیا، ملکی صنعت کا پہیہ چلنے لگا ہے، برآمدات میں اضافہ اس کا ثبوت ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جہانگیر خان ترین، ثاقب شیرازی اور شہزاد سلیم نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے شرکاء کی تجاویز کے حوالے سے جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں :وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل، اسا تذہ کی تنخواہوں کی کٹوتی کے معاملات،کمیٹی حق میں بول پڑی