اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وزیراعظم کی ملاقات ،اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ جاری اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔
ملاقات چیف جسٹس کی ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے۔ چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں۔ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا۔
اپوزیشن سے بھی تجاویز لیں گے تاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدار ہوں۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون اور مشیر احمد چیمہ بھی تھے۔ ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن بھی شریک۔ چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چیف جسٹس کے دوردراز علاقوں کے دورے کو سراہا۔ وزیراعظم کی چیف جسٹس کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار۔ چیف جسٹس کے انصاف کی مؤثر بروقت فراہی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پربھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں طویل مدت سے زیرالتوا ٹیکس تنازعات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم سے نظا م انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں۔
چیف جسٹس کاوزیراعظم کی جانب سے نظام انصاف کی بہتری کیلئے کی گئی گفتگو کا خیرمقدم ۔ وزیراعظم کی لاپتہ افراد کے حوالے سے مؤثر اقدامات میں تیزی لانے کی یقین دہانی۔
مزید پڑھیں :طلبااور خصوصی افراد کیلئے گرین بس کا کارڈ مفت ، الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف 20روپے ہو گا،مریم نواز