اہم خبریں

طلبااور خصوصی افراد کیلئے گرین بس کا کارڈ مفت ، الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف 20روپے ہو گا،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز    ) ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے ماحول دوست بسیں منگوائیں۔
ہم نے ایک سال میں صاف ستھرا پنجاب مہم کا وعدہ پورا کیا۔ گرین پنجاب کا خواب آج حقیقت بن گیا۔ 27الیکٹرک بسیں پنجاب میں آچکی ہیں۔ 500الیکٹرک بسوں کی کھیپ اگست میں پنجاب آجائے گی۔
طلبااور خصوصی افراد کیلئے گرین بس کا کارڈ مفت ہوگا۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف 20روپے رکھا ہے۔ الیکٹرک بس میں فرئی وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ خواتین کو محفوظ سفر مہیا کرنے کیلئے گرین بسوں کا پروگرام شروع کیا۔
مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی،فخر زمان انجرڈ ہوکر دوبارہ گرائونڈ سے باہر چلے گئے

متعلقہ خبریں