کراچی(اے بی این نیوز) شہر قائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبرآگئی، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا،کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں متوقع،نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی،نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی2025، کون بنے گا چیمپئن؟پاکستان اور کیوبز کے درمیان پہلا معرکہ آج ہوگا