اہم خبریں

38کروڑ سے زائد بل بننے پر چنیسر گوٹھ کی بجلی کاٹی، کے الیکٹرک کی وضاحت

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ چنیسر گوٹھ اور معصوم شاہ کالونی کے لوگوں پر 39 کروڑ 75 لاکھ کا بل بن گيا ہے، اس لیے ان علاقوں کی بجلی کاٹی۔ہفتہ کو ایک بیان میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہاکہ چنیسرگوٹھ اورمعصوم شاہ کالونی میں عدم ادائیگیوں پربجلی منقطع کی گئی، ‏منقطع علاقوں پر واجب الادا رقم 39 کروڑ75 لاکھ سےزیادہ ہے۔ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھاکہ علاقہ مکین وقت پربجلی کےبلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، وقت پرکی گئی بلوں کی ادائیگیاں بجلی کی بہترفراہمی میں مددگارہوتی ہیں۔گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کالا پل پر چنیسرگوٹھ اوراطراف کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا۔احتجاج کے باعث شارع فیصل سے نیشنل میڈیکل سینٹر تک روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا اور شاہراہ فیصل پر گھنٹوں ٹریفک متاثر رہی۔

متعلقہ خبریں