جنوبی وزیرستان(اے بی این نیوز)سیکیورٹی فورسزکاجنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن،آئی ایس پی آر کے مطا بق سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں30خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری. صدر مملکت آصف علی زرداری کا جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب کاروائی کے دوران 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ادھر دوسری جانب اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
مزید پڑھیں :سعودی ولی عہد کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان ،وفاقی کابینہ اجلاس ، اہم فیصلے،اعلامیہ جاری