اہم خبریں

سعودی ولی عہد کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان ،وفاقی کابینہ اجلاس ، اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ،وفاقی کابینہ اجلاس – اہم فیصلے،اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا،جاری اعلامیہ کے مطابق
سعودی ولی عہد کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی مؤخر ادائیگی مزید ایک سال جاری رہے گی۔ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو ہر ماہ 100 ملین امریکی ڈالرز فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وفاقی وزارتوں میں ای-آفس کے نفاذ پر بریفنگ – 98 فیصد عمل درآمد مکمل۔ 39 ڈویژنز میں ای-آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہو چکا، رپورٹ پیش۔

وزیراعظم کی تمام وزارتوں میں ای-آفس کا نفاذ 20 مارچ 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کا حکم۔ وفاقی کابینہ نے بین الاقوامی سمندری وسائل کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کی منظوری دے دی۔

پاکستانی ماہی گیروں کو عالمی قوانین کے تحت مزید تحفظ ملے گا، اہم پیشرفت۔ کامران جہانگیر کو مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن تعینات کرنے کی منظوری۔ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے ممبر کے لیے 6 نام وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو بھیجنے کی منظوری۔

پاکستان صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹی سسٹم میں معاونت کرے گا، کابینہ نے اڈینڈم 2 پر دستخط کی منظوری دے دی۔ صومالیہ کے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن میں پاکستان کی مدد، نیا معاہدہ طے پا گیا.ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کو مینجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری۔

وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی کی رجسٹریشن کے معاملے پر نظرثانی درخواست پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھیجنے کی منظوری۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ

ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونل کے رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری 2025 کے فیصلوں کی توثیق۔ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 فروری 2025 کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی،راولپنڈی میں سیکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات، پاک فوج کے دستے رینجرز الرٹ

متعلقہ خبریں