اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ،سی ایس ایس 2024امتحانات سے روکنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد ( محمد ابراہیم عباسی   )اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف پی ایس سی کو ہدایت دی ہے کہ سی ایس ایس کے نتائج کے حوالے سے واضح قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے تنازعات جنم نہ لیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت صرف اسی صورت میں کر سکتی ہے جب بدنیتی، غیر قانونی اقدامات یا اختیارات کے من مانی استعمال کے شواہد موجود ہوں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہر امیدوار کو اپنے امتحانی نتائج حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور اس حق سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

عدالتی فیصلے میں ہدایت دی گئی کہ ایف پی ایس سی اور وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائیں کہ سی ایس ایس کے نتائج آئندہ امتحان کے انعقاد سے قبل جاری کیے جائیں۔ فیصلے میں وضاحت کی گئی کہ ایف پی ایس سی رولز 2019 کے مطابق نتائج کے اعلان کے لیے کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں، جبکہ امتحان کی جوابی کاپیاں ایک سال تک کمیشن کے دفتر میں محفوظ رکھی جاتی ہیں، جو امیدواروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :حکومت 5 سال پورے کریگی ، بلاول بھٹو اس ملک کا اگلا وزیراعظم ہے،گورنرپنجاب

متعلقہ خبریں