اہم خبریں

اڈیالہ جیل سےخط پر خط آرہے ہیں منتیں ہورہی ہیں اللہ کے واسطے مجھے بچا لو،مریم نواز

نارووال ( اے بی این نیوز    )مریم نواز ایک سال کے کم عرصے میں نوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد آج پہلا عوامی اجتماع ہے۔ پچھلی حکومتوں پر الزامات کی بجائے میں نے کام جاری رکھنے کو ترجیح دی۔
اڈیالا جیل سے خطوط لکھے جارہے ہیں اور باہرنکالنے کی منتیں ہورہی ہے۔ خط پر خط آرہے ہیں منتیں ہورہی ہیں اللہ کے واسطے مجھے بچا لو۔ لوگ ملک ڈیفالٹ ہونے کے انتظار میں تھے۔ 2017میں نوازشریف نے جس دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا اس کو واپس لایا گیا۔
سوائے اڈیالہ جیل کے باقی ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ سفارش اور رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔ نارووال میں 28ارب کی سڑکیں بن رہی ہیں۔ آپ سے کیے گئے سارے وعدے پورے کرکے آگئی ہوں۔
پنجاب میں 10ہزار سے زیادہ گھر تعمیر ہورہے ہیں ۔ نوازشریف کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔ مخالفین کو کہتی ہوں دیکھ لو پنجاب میں نوازشریف کی بیٹی اوروفاق میں بھائی ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں 38فیصد پرپہنچنے والی مہنگائی آج 6فیصد ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کیے گئے۔ دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کب سے شروع ہوگا،سلمان اکرم راجہ نے مہینہ بتا دیا

متعلقہ خبریں