کراچی (اے بی این نیوز) ترجمان سندھ حکومت عقربہ فاطمہ کا مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کو کرارا جواب ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ عوام کریں گے۔
نہ کہ مخالفین کی قیاس آرائیاں۔پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہےجو خود عدالتی شکنجے میں ہیں، وہ دوسروں کے سیاسی مستقبل پر تبصرہ نہ کریں۔
پاکستان میں قیادت کا فیصلہ عوامی ووٹ سے ہوگا، سیاسی بیانات سے نہیں۔پی ٹی آئی کو اب یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ عوام ان کے نعروں سے بہکنے والے نہیں۔بلاول بھٹو نوجوانوں کی آواز ہیں، انہیں عوامی حمایت حاصل ہے،سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مخالفین انتشار پھیلانے سے باز رہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ،پاکستان کی بنگال ٹائیگرز کیخلاف فتح