اہم خبریں

نوازشریف کو غلط نکالا گیا، میں عمران خان کی گڈ بک میں نہیں رہا،پی ٹی آئی میں غدار اور غدار کا کھیل کھیلا جارہا ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا۔ نوازشریف کو جنرل باجوہ نے ثاقب نثار سے مل کر غلط نکلوایا۔ مجھے بھی کبھی نہیں سمجھ آئے گی کہ مجھے کیوں نکالا۔
نوازشریف کو غلط نکالا گیا۔ نوازشریف کو ایون فیلڈ اور پانامہ پر نکالتے۔ نوازشریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ مجھے تیسری مرتبہ پارٹی سے نکالا گیا۔ میں نکلوانے والوں کا نام لوں تو بانی کو دکھ ہوگا۔
میں نے صوابی جلسے میں کوئی نعرے نہیں لگائے۔ ایک گروپ کے مہرے نے میرا یہ حال کیا ہوا ہے۔ پارلیمانی پارٹی میں کہا مجھے کیوں نکالا تو سب نے کہا ،غلط نکالا گیا۔ پی ٹی آئی میں غدار اور غدار کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔
میں الیکشن کے فوری بعد بانی کی گڈ بک میں نہیں رہا۔ میرا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ بانی استعفیٰ دینے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی تاخیر نہیں کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی کو شکایت کروں گا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔
بانی کے ذہن میں ڈالا گیا کہ میں ان کی جگہ لینا چاہتاہوں۔ چند مزید لوگ پارٹی سے نکالنے والوں کی فہرست میں ہیں۔

مزید پڑھیں :تنخواہوں میں اضافہ، ہائوس رینٹ بڑھا دیا گیا،یوٹیلیٹیز کیلئے بھی اضافی رقم ؟

متعلقہ خبریں